پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے مستقبل میں شادی کے اپنے ارادے کے بارے میں بتا دیا۔ انمول بلوچ نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کے حساب سے میری اتنی زیادہ عمر نہیں ہے۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میرے والدین کے پاس میری شادی کے لیے بہت سارے رشتے آچکے ہیں لیکن میں نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اُنہوں نے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے اور میرے کزنز اور رشتے دار بھی اندرونِ سندھ میں رہتے ہیں اور زیادہ تر رشتے گاؤں سے ہی آئے تو میں شادی کرکے گاؤں نہیں جانا چاہتی۔ انمول بلوچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شہر میں رہنے کی عادت ہونے کے بعد اب گاؤں میں نہیں رہ سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی میری تمام تر توجہ میرے کام پر مرکوز ہے اور میں اپنا اچھا کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں بتا سکتی، ہوسکتا ہے ابھی کچھ عرصے میں ہوجائے، 2 سال بعد بھی ہوسکتی ہے اور اس میں 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ انمول بلوچ نے کہا کہ میرے مردوں کے بارے میں منفی خیالات بالکل نہیں ہیں، مرد بھی اچھے انسان ہوتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015