پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سیاسی سرگرمیوں کے لیے متحرک ہوگئی ہے، پشاور میں پارٹی سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ہے۔ پرویزخٹک پارٹی کے چیئرمین اور محمود خان وائس چیئرمین ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پشاورمیں یونیورسٹی ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ہے، اور سیکریٹریٹ پر پارٹی پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے حاجی شوکت علی اور سابق صوبائی وزیر اشتاقی ارمڑ کو پارٹی سیکرٹریٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے صوبے بھر میں جلسے کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، پہلا جلسہ نوشہرہ میں 19 اگست کو کیا جائے گا۔ پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے مطابق پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے ون مین شو نہیں ہوگا۔ حاجی شوکت علی نے بتایا کہ پارٹی کے انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں ابھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے دو مزید نظریاتی رہنما اسرار باچا اور ریاض خان پرویز خٹک گروپ میں شامل ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015