بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو (فاطمہ) کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ فاطمہ کے شوہر اور ضلع دیربالا کے رہائشی نصراللہ اپنے بیان میں بتایا کہ پچھلی دفعہ فاطمہ کے ویزے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی، شادی کے بعد اب فاطمہ کے ویزے میں مزید ایک سال کی توسیع ہوئی ہے۔ نصراللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مانگی گئی دستاویزات فراہم کردی ہیں، پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے بھرپور انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اوربھارتی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی، بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیاہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015