سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پرحملوں ،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آٰئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لینے پر جھڑپ ہوگئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پرحملوں ،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015