مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید 3 ارب روپے صحت کارڈ کے لئے جاری کر دیے، مارچ میں حکومت آنے کے بعد سے اب تک 10.5 ارب جاری کر دیے ہیں، فری ادوایات کے لئے فنڈز علیحدہ سے جاری کر دیے ہیں۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا جس میں 1 لاکھ 4 ہزار لوگوں نے صحت کارڈ پلس کی سہولت نجی ہسپتال سے حاصل کی ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے ماہانہ صحت کارڈ اخراجات کو ریفارم کرکے دو ارب تک پہنچا دیا، معیار کو بہتر کرکے لوگ سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں، اب تک صرف صحت کارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سرکاری اسپتال سے علاج کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مالی بحران زدہ صوبہ قرار دینے والوں کیلئے یہی جواب کافی ہے۔ وزیر اعلٰی علی امین گنڈہ پور اور چیئرمین عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید خوشخبریاں ہیں اور انشاءللہ اپنے خزانے سے انہیں پورا کریں گے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک حکومت کے لئے ایک مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015