بچوں کیلئے بُری خبرآگئی

کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال کے بعد بند ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ، جو 1998 سے آن لائن تھی، 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ بند کرنے کے بعد ننھی شائقین کو اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ننھے شائیقین اگر آن لائن کارٹون دیکھنے کے خواہاں ہیں تو ان کے لیے ‘ٹین ٹائٹنز گو!’، ‘دی پاورپف گرلز’، ‘ایڈونچر ٹائم’، اور ‘اسٹیون یونیورس’ جیسے شوز وارنر برادرز کی ایک اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ ڈسکوری‘ اور ’میکس‘ پر دیکھ سکیں گے۔ تاہم اگر شائیقین مکیس پر کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس سے قبل والدین سے درخواست کرکے سبسکرپشن لینا ضروری ہوگی۔ ننھے شائقین سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد میکس پر اپنی آئی ڈی بنا کر اپنی عمر کے لحاظ سے صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کارٹون دیکھ سکیں گے۔