معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے کے بعد ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نےکہا کہ ’میں کیس کا فیصلہ آنے تک انتظار کر رہا ہوں، میں ان ظالموں کو سزا دلواؤں گا چاہے مجھے کسی جگہ بھی کیوں نا جانا پڑے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اس مشکل میں چلا گیا ہوں کہ اس مٹی سے میں نے عشق سے بڑھ کر عشق کیا ہے، کیا مجھے یہاں مزید رہنا چاہیے؟ یہ سوچ میرے اندر کبھی نہیں آئی لیکن یہ لوگ اس مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، اللہ سے دعا کیجئے مجھے ہمت دے، میں اس مٹی کے بغیر جی نہیں سکتا‘۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں اگر کچھ واپس لینے کا موقع ملے تو آپ کیا واپس لیں گے؟ جس کے جواب میں خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کسی ایسی جگہ پر جا کر رہنا چاہوں گا جہاں کے لوگ اس طرح کی بدتمیزی نہیں کریں، یہ ایک نیا نیا تازہ خیال ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا، میں اس قدر شاکر انسان ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے آدمی کو اتنی مہربانیوں سے نوازا ہے اس سے زیادہ کیا چاہیے‘۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015