آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ کی وکیل نے بیان جاری کیا ہے۔ 19 نومبر کو اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ موسیقار کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔ موہنی ڈے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی علیحدگی اور اے آر رحمان کی طلاق کے درمیان تعلق جوڑ رہے تھے جس پر اب سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے وضاحت پیش کی ہے۔ وکیل کی وضاحت وندنا شاہ کے مطابق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، سائرہ اور اے آر رحمان نے یہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ وکیل نے کہا ہر طویل شادی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ اگر یہ اختتام کو پہنچی ہے تو دونوں نے باوقار طریقے سے ایسا کیا ہے، رحمان اور سائرہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔ تاہم وکیل وندنا شاہ نے رحمان اور سائرہ بانو کے فیصلے کی طلاق کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیا گیا ہے اور دونوں نے دوستانہ انداز میں رشتہ ختم کیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی کولکتا سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اورجسٹس ثمن رفعت کے تبادلوں کی منظوری
- یو اے ای کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
- گرمیوں میں گول گپے کھانا کتنا خطرنک، ماہرین کی وارننگ
- چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
- بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ: آنکھ کے انفیکشن کا چوتھا انجکشن لگا دیا گیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






