سینیئر اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے ماڈل و اداکار بازل فردوس نے خصوصی طور پر شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوبرز کو آخری مرتبہ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر انہوں نے ان کے اہل خانہ کی تصاویر استعمال کیں یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ بازل جمال نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پیغام میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بار بار گزارش کرنے کے باوجود شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز ان کے اہل خانہ پر بار بار تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پشتون خاندان سے ہے اور ان کے خاندان کی خواتین نہ تو میڈیا میں آنا چاہتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر انہیں آنے کا شوق ہے۔ بازل فردوس نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر ان کی والدہ اور اہلیہ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے خاندان کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے پہلے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا والوں کو اہل خانہ پر تبصرے کرنے یا ان کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا تھا اور درخواست کی تھی لیکن اس باوجود بعض یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز بار بار ان کے خاندان کی خواتین کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ انہوں نے خاندان پر تبصرے کرنے اور اہل خانہ کی تصاویر کو بار بار استعمال کرنے والے یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز کا نام بھی لیا اور سب کو خبردار کیا کہ وہ آخری بار خبردار کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ قانونی کارروائی کی طرف بڑھیں گے۔ بازل فردوس کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیج نے ان کے اہل خانہ کی تصویر استعمال کی یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔ خیال رہے کہ فردوس جمال اور ان کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ ماہ اس وقت خبریں سامنے آئیں جب کہ سینیئر اداکار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اب وہ اہل خانہ کے ہمراہ نہیں رہتے۔ مذکورہ انٹرویو کے بعد فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد سے شادی کے 40 سال بعد خلع لے لی۔ بعد ازاں فردوس جمال نے خلع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسی کسی بات کا علم نہیں۔ اس کے بعد حال ہی میں فردوس جمال نے ایک اور انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی ایک خاتون ان کی اجازت کے بغیر ڈراموں میں کام کرنے جا رہی تھیں، جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو ان کے اور اہل خانہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔ اب بازل فردوس نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کی خواتین کو شوبز یا میڈیا میں کام کرنے یا آنے کا کوئی شوق نہیں، یوٹیوبرز ان کے خاندان پر تبصرے کرنا بند کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق اہم فیصلہ
- خطے میں غیر ملکی عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں، خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا: ایرانی سپریم لیڈر
- عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
- وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کا باضابطہ اجرا کردیا، قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم
- الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






