بھارتی ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا بادشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گانے ’ہما ہما‘ کے ریمکس پر تنقید کے بعد معروف موسیقار اے آر رحمٰن نے ان سے معافی مانگی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جو پرانے مقبول گانوں کے ریمکس پیش کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، تاہم ان کے ان گانوں کو اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں بادشاہ نے کہا کہ انہوں نے ’ہما ہما‘ کے ریمکس کو اس طرح تیار کیا تھا کہ اصل گانے کی روح برقرار رہے، لیکن اس کے باوجود انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً اے آر رحمٰن نے اس ریمکس پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی۔ بادشاہ کے مطابق کچھ وقت بعد اے آر رحمٰن نے انہیں فون کرکے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ وہ ابتدا میں گانے کی اہمیت کو سمجھ نہیں سکے۔ اے آر رحمٰن کے اس مثبت ردعمل کو بادشاہ نے اپنے لیے بہت بڑی بات قرار دیا۔ واضح رہے کہ اصل گانا ’ہما ہما‘ 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بمبئی‘ کا گانا تھا جو اس وقت بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس کا ریمکس 2017 کی فلم ’اوکے جانو‘ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ بادشاہ نے دیگر مشہور ریمکس گانے بھی دیے ہیں، جن میں ’کالا چشمہ‘ اور ’تما تما‘ اور دیگر شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






