بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن نے اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہوں پر مبہم انداز میں ردعمل دے دیا۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب کچھ عرصے سے دونوں شخصیات طلاق کی افواہوں کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ رواں برس اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور ابھیشیک کی علیحدہ علیحدہ شرکت نے ایک بارپھر جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں کو جنم دیا تھا لیکن ان خبروں پر بچن خاندان کے تقریباً تمام افراد نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز امیتابھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بلاگ پوسٹ میں مبہم انداز اپناتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق پھیلی گئی قیاس آرائیوں کو جھوٹ قراردیا۔ امیتابھ نے ایک طویل بلاگ پوسٹ شیئر کیا جس میں درج تھا کہ ’دوسروں سے مختلف بننے کیلئے موجودہ زندگی میں حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے خاندان سے متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور میں اپنے خاندان اور ذاتی زندگی میں رازداری برقرار رکھنا پسند کرتا ہوں، قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں جو کہ جھوٹی ہیں اور بغیر تصدیق شدہ ہیں‘۔ بگ بی نے لکھا کہ ’ ضروری ہے کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہوں یا جو کچھ لکھا جائے اس کی پہلے تصدیق ہونی چاہیے، میں کسی کے منتخب پیشے کے انتخاب کو چیلنج نہیں کروں گا‘ ۔ بلاگ میں اداکار نے بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ جو چاہیں لکھیں لیکن جب آپ سوالیہ نشان کے ساتھ کچھ لکھتے ہیں تو یہ بات آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ تحریر قابل اعتراض ہوسکتی ہے، دنیا کو جھوٹ یا سوالیہ جھوٹ سے بھر دو اور آپ کا کام ختم ہو گیا ‘۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شاہد آفریدی کوسندھ پولیس میں اہم ذمہ داری مل گئی
- پاکستان کیخلاف تیسرا ٹیسٹ میچ؛ انگلینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزٹ ویزے پر یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
- آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کی قیمتوں کی متعلق بڑی خبر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






