سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں اب مرد و خواتین میں برداشت کم ہونے کی وجہ سے زیادہ طلاقیں ہو رہی ہیں، تاہم خواتین کا مالی طور پر مستحکم ہونا بھی ایک سبب ہے۔ حنا خواجہ بیات نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں خواتین حد سے زیادہ باتیں برداشت کرتی تھیں جو کہ غلط تھا، ماضی میں خواتین کو اتنا زیادہ برداشت نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو کسی چیز کا کوئی احساس نہیں تھا، اب خواتین کو معلوم ہوچکا ہےکہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا برداشت نہیں کرنا۔ حنا خواجہ بیات کے مطابق ماضی میں صرف عورتیں ہی برداشت کرتی تھیں لیکن اب دونوں طرف برداشت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذاتی طور پر وہ سمجھتی ہیں کہ مرد اور خواتین میں برداشت کے فقدان کی وجہ سے شادیاں جلد ٹوٹ رہی ہیں، دوسرا سبب خواتین کا معاشی طور پر خود مختار ہونا بھی ہے۔ ان کے مطابق اب خواتین یہ بھی سمجھتی ہیں کہ ان کے پاس وسائل آگئے، ان کے پاس پیسے ہیں تو وہ چیزیں برداشت نہیں کرتیں لیکن ماضی میں خواتین میں بہت زیادہ برداشت تھی جو کہ اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا یہ کہنا غلط ہے کہ طلاقوں کی بڑھتی شرح میں سوشل میڈیا کا ہاتھ ہے۔ حنا خواجہ بیات کا کہنا تھا کہ ہر رشتے اور تعلق میں برداشت لازمی ہوتی ہے، یہاں تک کہ بعض اوقات ملازمت کی جگہ پر بھی کسی کی دوسرے ساتھی کے ساتھ نہیں بنتی، اس وقت اسے برداشت کرنا پڑتا ہے، اسی طرح شادی کے رشتے میں بھی کچھ چیزوں کو برداشت کیا جانا چاہیے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، ہر کوئی اپنی حدود بنا لے کہ یہاں تک چیزیں برداشت کی جا سکتی ہیں، اس کے بعد چیزوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سینیئر اداکارہ کے مطابق جسمانی تشدد ایک طرف خواتین پر جذباتی تشدد کرنا زیادہ خطرناک ہوتا ہے، اسے طعنے دے دے کر اسے اپنی نظروں میں گرایا جاتا ہے، جس کے بعد وہ کچھ کر ہی نہیں سکتی، اس لیے ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر گرفتار
- 8 ممالک کی اسرائیلی وزرا کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیانات کی مذمت
- ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
- یومِ دفاع و شہدا؛ آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت، قومی اتحاد اور مضبوط دفاع کے عزم کا اعادہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2026
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






