’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ اب لوگ ان سے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق سوال کرنا بند کردیں۔ ماہرہ خان نے کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں بات کرتے ہوئے نہ صرف شاہ رخ خان سے متعلق گفتگو کی بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق بھارت سے تھا، قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہجرت کی اور کراچی آکر بسے۔ ان کے مطابق ان کے والد اور تایا کی پیدائش دہلی میں ہوئی تھی لیکن باقی ان پھوپھیاں اور چاچہ یہیں پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر گھر بنایا، اس وقت بھی مذکورہ روڈ پر گاڑیوں کے شوروم ہوتے تھے، صرف ان کا تنہا گھر ہوتا تھا۔ ماہرہ خان کے مطابق ان سمیت ان کے تمام کزنز بھی اسی گھر میں پیدا ہوئے اور سب کی شادیاں بھی اسی گھر سے ہوئیں، ان کی دادی کی خواہش تھی کہ جب تک وہ زندہ ہے، تب تک وہ اسی گھر میں ہی رہیں گے۔ اپنی شادی پر بھی ماہرہ خان نے کھل کر بات کی اور بتایا کہ وہ 21 دسمبر 1984 کو کراچی کے معروف ہسپتال لیڈی ڈفرن میں پیدا ہوئیں اور ان کی عمر 39 سال ہے، چالیس برس کی ہونے والی ہیں۔ گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے کراچی کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں، ان کا تعلق کراچی سے رہے گا۔ ایک سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان پر بات کرنے سے تنگ نہیں آتیں لیکن لوگوں کے غلط مطلب نکالنے سے پریشان ہوتی ہیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ خود سے شاہ رخ خان پر بات نہیں کرتیں، جب ان سے بولی وڈ اداکار سے متعلق کوئی سوال کیا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب دیتی ہیں۔ اداکارہ نے شکوہ کیا کہ سوال پوچھنے پر جواب دینے کے بعد لوگ تبصرہ کرتے ہیں اور ان پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ خود ہر بار شاہ رخ خان پر بات کرتی ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی لیے وہ یہی کہتی اور چاہتی ہیں کہ کوئی ان سے شاہ رخ خان سے متعلق کوئی سوال نہ کرے تاکہ وہ کوئی جواب بھی نہ دیں۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان 2016 میں شاہ رخ خان کے ساتھ بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں کام کر چکی ہیں اور اداکارہ متعدد بار اداکار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالوں کے کھل کر جواب دیتی رہی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






