پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب میں سال بھر میں 4 پراجیکٹ کروں، روزانہ شوٹنگ پر جاؤں سوشل میڈیا سے بھی آمدنی جاری ہو تب تو میرا کچن چل سکتا ہے۔ پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنے پیسے بھی نہیں کہ گھر کا کچن چل سکے۔ اداکارہ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کیرئیر کے آغاز سمیت ذاتی زندگی کے موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان کے سوال پر اداکارہ صحیفہ نے بتایا کہ ’میں ایک پٹھان فیملی سے تعلق رکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود ہماری فیملی پڑھائی اور شادی کے حوالے سے کسی زور زبردستی کی قائل نہیں‘۔ صحیفہ جبار خٹک کے مطابق ’میں شروع سے ہی پڑھائی میں بالخصوص ریاضی اور اکاؤنٹنگ میں اچھی تھی لیکن شوبز میں آنے کے حوالے سے کبھی نہیں سوچا تھا، یونیورسٹی لائف کے دوران کزن کے فیشن ہاؤس کیلئے ماڈلنگ کی اور پھر یہ سلسلہ شروع ہوگیا، بعد ازاں شادی سے کچھ دن قبل اداکاری کے لیے آڈیشن کی کال آئی اور سلیکشن ہوگئی‘۔ شوبز کی آمدنی کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں صحیفہ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ڈراموں میں اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ آپ کا کچن چل سکے‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈرامہ ایسا ہے جو 4 سے 6 مہینے تک شوٹ ہو رہا ہے تو اس کے چیک بھی اسی دوران آتے ہیں اور پھر یہ معاوضہ اداکاروں کو قسطوں میں ملتا ہے‘۔ صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ ’اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب میں سال بھر میں 4 پراجیکٹ کروں، روزانہ شوٹنگ پر جاؤں سوشل میڈیا سے بھی آمدنی جاری ہو تب تو میرا کچن چل سکتا ہے‘۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






