مقبول اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ وہ چمکتی جلد کے لیے کوئی بھی چیزیں استعمال نہیں کرتیں، البتہ وہ زیادہ پانی پیتی ہیں اور یومیہ وہ دو سے ڈھائی لیٹر پانی پی جاتی ہیں۔ مریم نفیس نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر بات کی۔ خوبصورت اور چکنی رنگت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ چوں کہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے، اس لیے بھی ان کی جلد اچھی ہے لیکن اب کراچی منتقل ہونے کے بعد ان کے چہرے کا برا حشر ہوچکا ہے۔ مریم نفیس کے مطابق ان کی چمکتی جلد کا راز ان کے والدین ہیں، انہیں جینیاتی طور پر چمکتی جلد ملی، ان کی والدہ خوبصورت ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے دیرینہ دوست عثمان خالد بٹ اور شوہر امان احمد میں سے کسی ایک کے انتخاب پر دونوں کا انتخاب کیا اور کہا کہ ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی ایک کو منتخب کریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوہر کو منتخب کریں گی تو عثمان خالد بٹ ان سے ناراض ہوجائیں گے اور اگر انہیں منتخب کرتی ہیں تو شوہر ان سے خفا ہوجائیں گے۔ پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں انہوں نے محسن عباس حیدر اور فیروز خان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے کہ وہ ان کے ساتھ کسی منصوبے میں اشتراک کریں تو وہ منع کردیں گی۔ مریم نفیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، کنگنا رناوٹ، سجل علی اور عائزہ خان سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ منصوبوں میں اشتراک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ پروگرام کے دوران میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر انہیں اپنے والدین یا دادا، دادی کو کینسل کلچر سمجھانا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر مریم نفیس نے کہا کہ وہ والدین کو کہیں گی کہ ’انہیں اپنی پھوپھو کے گھر نہیں جانا‘۔ مریم نفیس مذکورہ بات کرتے ہوئے ہنس پڑیں اور کہا کہ وہ اپنی پھوپھو کو نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کو پھوپھیاں اچھی ہوں گی، ان کی نہیں ہیں۔ اس پر میزبان نے انہیں مشورہ دیا کہ ان کے اپنی پھوپھو کے ساتھ جو بھی اختلافات ہیں، وہ انہیں حل کریں۔ اس پر مریم نفیس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ پھوپھو کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتیں۔ مریم نفیس نے اپنی پھوپھو کے لیے انگریزی کا لفظ ’ٹاکسک‘ بھی استعمال کیا اور ان سے اظہار نفرت کیا۔ یہ واضح نہیں کہ مریم نفیس نے پھوپھو سے نفرت کا اظہار مذاق میں کیا یا پھر انہوں نے حقیقتا ان سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کی پھوپھو سے نفرت کی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا کہ انہوں نے سرعام میڈیا پر پھوپھو سے متعلق ایسا کیوں کہا جب کہ بعض نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
اشتہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015