سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے واضح کیا ہے کہ وہ مختلف پوڈکاسٹس سمیت ٹی وی شوز میں مفت انٹرویو دینے نہیں جا سکتیں۔ جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوڈکاسٹس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر مفت انٹرویوز نہ دینے سے متعلق وضاحت کی۔ اداکارہ نے انٹرویوز کے لیے ان سے پوچھنے والے افراد کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کا اپنے تمام دوستوں اور انٹرویوز کے لیے درخواست کرنے والوں کے لیے بھی یہی جواب ہے کہ وہ مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ مفت میں انٹرویوز دینے کے بجائے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اسکرپٹ لکھنے کو زیادہ ترجیح دیں گی۔ جویریہ سعود نے دلیل دی کہ چوں کہ ڈیجیٹل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز اپنے مواد اور چینلز کو مونیٹائز کرکے پیسے کماتے ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کے تحت ہی کام کر سکیں گی جو کہ ان کا حق بھی ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات اپنے یوٹیوب چینلز پر دیتی ہیں اور ان کے لیے وہیں پر مواد بھی شیئر کرتی ہیں، انہیں مفت میں پوڈکاسٹس میں جانے کا شوق نہیں۔ جویریہ سعود نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس پوڈکاسٹ یا ٹی وی میزبان نے بلامعاوضہ شو میں آنے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے تمام میزبانوں اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ مفت میں انٹرویوز نہیں دے سکتیں۔ ان کی پوسٹ پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس لکھتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ وہ درست کہ رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں اور صارفین نے ان سے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ’بے بی باجی 2‘ کا تیسرا سیزن بھی بنانے کا مطالبہ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






