مقبول تاریخی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکیہ کے اداکار انجین التان دوزیتان نے اپنی عالمی شہرت کا کریڈٹ پاکستان اور پاکستانیوں کو دے دیا۔ انجین التان دوزیتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ’ریڈ سی‘ فلم فیسٹیول کے ایک ایونٹ میں خطاب کے دوران پاکستان میں اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر کھل کر بات کی۔ ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے ترک اداکار نے کہا کہ ان کے ڈرامے کو پوری دنیا میں سراہا گیا، ان کا ڈراما پہلےہی اپنے ملک میں مقبول ہوچکا تھا لیکن پاکستان میں نشر ہونے کے بعد الگ ہی معاملہ ہوا۔ انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فلموں اور ڈراموں کے شائقین تقریبا ایک جیسے ہی ہوتے ہیں لیکن ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد انہیں دوسری طرح کی پذیرائی ملی۔ ان کے مطابق انہیں پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ کی وجہ سے شہرت ملی، ساتھ ہی دنیا بھر میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی مقبولیت میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر کردار کا اثر ہوچکا تھا اور انہیں کردار کے اثر سے نکلنے میں کافی وقت لگا۔ انجین التان دوزیتان نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ کسی ڈرامے یا فلم میں جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک کا کردار ادا کریں۔ سعودی عرب فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت پر حیرانگی ہوئی یا نہیں؟ اس متعلق پوچھے گئے سوال پر انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ انہیں فلم میں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر خوشی ہونے سمیت خوشگوار حیرت بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر کیا گیا تھا اور اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سعودی عرب کے لیے برآمدات کو 3 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا: پاکستان
- دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی
- وزیراعظم نوشتہ دیوار پڑھ لو! مسئلہ حل کرو ورنہ تین ستمبر شٹرڈاون اور پھر لانگ مارچ کی کال دوں گا، حافظ نعیم
- فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس کل استمبول میں ہوگا
- ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






