مشہور گلوکارہ کی ایکس اکاونٹ ہیک ہوگئی

شریا گھوشال اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئیں اور انہوں نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی۔ گلوکارہ نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ ماہ فروری کی 13 تاریخ سے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہے، میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق ایکس کی ٹیم سے رابطہ کرنے کی پوری کوشش کی۔ ہے لیکن مجھے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ‘