حمیرا اصغر کی پراسرار موت، علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کو خبروں کی زینت بنانا بند کیا جائے۔ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا کہ اگر واقعی کسی کو حمیرا کی پرواہ ہوتی، تو وہ اس وقت اس کا ساتھ دیتے جب وہ زندہ اور تنہا تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی منافقت دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔