قومی کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم نائلہ راجا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جو لندن میں خفیہ طور پر بنائی گئی، جس میں عماد وسیم کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

