کون ہیں حمیرا اصغر؟ دوران شو لاعلمی پر مرینہ خان مشکل میں پڑ گئیں

اداکارہ مرینہ خان کو ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر سے لاعلمی دکھانا مہنگا پڑگیا۔مرینہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں شوبز شخصیات سے مختلف ڈراموں پر تبصرے لیے جا رہے تھے۔ پروگرام کے دوران سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے حمیرا اصغر کا نام لیا، جس پر مرینہ خان نے بے ساختہ پوچھا: ’’کون حمیرا اصغر؟‘‘ یہ سن کر عتیقہ اوڈھو پہلے حیران ہوئیں اور پھر وضاحت کی کہ “وہی لڑکی جس کی کئی ماہ پرانی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جس کا اپنے والدین سے بھی کم ہی رابطہ رہتا تھا۔” اسی دوران میزبان نے نور مقدم کا نام لیا تو مرینہ خان نے دوبارہ لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے یہی سوال دہرایا: ’’کون نور مقدم؟‘‘ جس پر عتیقہ اوڈھو نے انہیں بتایا کہ وہی لڑکی جو چند برس قبل قتل کی گئی تھی۔ شو کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے مرینہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرینہ خان کی لاعلمی کے سوالوں پر متعد د سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بےحس اور لاپروا بھی قرار دیا۔ ایک صارف نے مرینہ خان کیلئے لکھا کہ؟ مرینہ خان خالی ذہن ہیں، انہیں اپنا چیک اپ کروانا چاہیے کہ کہیں انہیں ڈیمنشیا تو نہیں؟