لاہور (21 اگست 2025): سیشن کورٹ لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی ویڈیوز کے ذریعے جوا پروموٹ کرنے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں سوشل میڈیا پر جوئے کو پروموٹ کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بیوی کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

