جذباتی تشدد پر کھل کر بات، صنم سعید کی پوسٹ نے بحث چھیڑ دی

پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنے موجودہ ڈرامے کے بیک اسٹیج مناظر شیئر کرتے ہوئے ایک متاثر کن نوٹ لکھا ہے جس میں جذباتی زیادتی، طلاق کے سماجی داغ اور زہریلے ازدواجی تعلقات میں خواتین کی خاموش جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔ صنم سعید نے انسٹاگرام پر اپنے کردار “زیبا” کے سفر کو بیان کرتے ہوئے انہیں ایک “میٹھی ماما بیئر” قرار دیا، جو بالآخر ایک جذباتی طور پر تشدد آمیز رشتے سے نکل کر اپنی آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ خواتین کیوں خاموش رہتی ہیں؟ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین اکثر تشدد آمیز شادیوں میں اس لیے نہیں رہتیں کہ وہ کمزور ہوتی ہیں، بلکہ ایسے حالات جسمانی اور نفسیاتی طور پر اعصابی نظام پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید کو اکثر خوف سمجھ لیا جاتا ہے اور بہت سی خواتین بچوں کی خاطر رشتے میں رہنا ضروری سمجھتی ہیں۔ طلاق کا سماجی داغ صنم سعید نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرہ طلاق یافتہ خواتین کو جج کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔ طلاق کے داغ کی وجہ سے خواتین اپنی زندگی دوبارہ آزادانہ طور پر شروع کرنے سے کتراتی ہیں۔ انہوں نے ہمدردی، آگاہی اور اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے لیے بہتر اور محفوظ زندگی کا انتخاب کرنے کا پورا حق ہے۔ مداحوں کا ردعمل اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں نے اسے جرات مندانہ اور حساس موضوع پر ضروری گفتگو قرار دیا۔ آن لائن صارفین نے جذباتی زیادتی، سماجی دباؤ اور خواتین و بچوں کے لیے محفوظ ماحول کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔