پشاور: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

پشاور میں ورسک روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ایس پی ورسک ارشد خان کے مطابق ورسک روڈ پر دھماکا فرنٹیئر کور کی گاڑی پر ہوا ہے، انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ دھماکا خودکش لگتا ہے، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔