علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ آگیا

سیشن کورٹ لاہور نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دے دیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ  روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے  میشا شفیع کو  ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔ خیال رہےکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائدکیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔  کیس میں  مجموعی طور  پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔