پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے اسپتال کے آئی سی یو سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی صحت کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ حنا رضوی ایک معروف فنی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی بہن سنگیتا ماضی کی صفِ اوّل کی اداکارہ و ہدایتکار رہ چکی ہیں جبکہ دوسری بہن اداکارہ کویتا بھی فلمی دنیا کا بڑا نام رہی ہیں، حنا نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی محنت سے الگ پہچان بنائی۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اسپتال کے بستر پر آکسیجن اور ڈرپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ حنا رضوی نے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔






