گلگت بلتستان انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی عمل، سیکیورٹی… گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 86 میں سے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 187 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 403 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 233 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 179 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 31 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 694 ووٹ لے کر آگے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 کے 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے امتیاز حیدر خان 214 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے 54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 405 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 18 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 211 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 148 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 125 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے سید محسن رضوی 64 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے طاہر شگری 480 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان ناجی 825 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ظفر محمد 614 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 87 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے غلام محمد 70 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے 58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 951 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 651 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 79 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2155 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔