پاکستانی اداکار آغا علی نے کہا ہےکہ وہ جب بھی شادی کریں گے تو اس کا اعلان فخر سے کریں گے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار آغا علی نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ حال ہی میں آغا علی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیا جہاں انہوں نے انڈسٹری اور ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان نےاداکار سے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کو شیئر کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ اپنے تعلق کو منظرعام پر لانے کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ اس تعلق میں آپ اکیلے نہیں ہوتے، دوسرا شخص بھی شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ شادی سے پہلے ایسی باتیں ظاہر کرنی چاہئیں، جب بھی میری شادی ہوگی میں اس کا فخر سے اعلان ضرور کروں گا۔ اداکار نے اپنے تعلق کو نجی رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ریلیشن شپ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، نہیں معلوم مستقبل میں یہ تعلق چل سکے یا نہیں، جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے لوگوں کی مایوسی بڑھتی جارہی ہے، دنیا میں بےروزگاری بڑھتی جارہی ہے اب لوگوں کو ایک ذریعہ مل گیا ہے، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر بکواس کریں گے تو پیسے مل جائیں گے اور یہ سوچ اب چلتی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کی شادی 2020 میں ہوئی تھی جو صرف 4 سال چل سکی۔






