دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایرانی صدر کا ایس سی او سربراہ اجلاس سے خطاب

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ بشکیک میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کوسراہا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کےلیے اہم کردار اداکیا جب کہ مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مذاکرات کا بھی اپنی تقریر میں ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف چین اور روس کے صدر کے درمیان والی نشست پر موجود ہیں۔