آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا اہم مرحلہ مکمل، نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر میں نئی کابینہ بن گئی۔ ابتدا میں قانون ساز اسمبلی کےمیں 8 ارکان کو وزارتیں ملی ہیں۔ مظفرآباد میں وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنی کابینہ کے آٹھ وزرا کا انتخاب کر لیا ہے۔ ان وزرا کے تقرر کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے۔ سردار میر اکبر خان، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباس، وقار احمد نور، ثاقب مجید راجہ اور اظہر صادق، محمد ریاست خان، عمیر نعیم اور عبدالرحمان کو وزارتیں مل گئی ہیں۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 وزراء کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 14(1) کے تحت اپنی کابینہ کے وزراء کے تقرر کی منظوری دی۔ آٹھ وزرا کے تقرر کو بیرسٹر افتخار کی حکومت کی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ مزید وزرا اور مشیروں کا تقرر آئندہ کچھ روز میں سامنے آنے کا امکان ہے۔ آج جن وزرا کا تقرر ہوا ہے، ان کو وزارتوں اور محکموں کی تفویض کے لئے وزیراعظم مشاورت کر رہے ہیں۔