ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، پول بی کے میچ میں گرین شرٹس نے ازبکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔ ایچی ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 گول اسکور کیے، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک، ایک گول کیا۔  قومی ٹیم نے میچ میں ابتدا ہی سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-9 سے شکست دی تھی۔ ناگویا میں کھیلے گئے اس میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے 2، دوسرے میں 3 اور تیسرے کوارٹر میں 4 گول اسکور کیے تھے، تاہم چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔  مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان نے پول بی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔