ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے سیاسی نائب کمانڈر کرنل علی محمد کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ہو رہی ہے تو بین الاقوامی منڈیوں میں اس کا اثر کیوں نہیں ہے؟ کیونکہ بین الاقوامی توانائی منڈیاں بھی امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ کو پہچانتی ہیں، جانتی ہیں ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکا نے اگر ایرانی بحریہ تباہ کردی ہے تو امریکی بحری جہاز ہرمز سے 600 سے 700 کلومیٹر دور کیوں چلے گئے ہیں؟، حقیقت یہ ہے کہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری ٹریفک کی مکمل نگرانی ایرانی بحریہ کے پاس ہے۔

