سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

سعودی سول ایوی ایشن نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 روز کی توسیع کا نوٹم جاری کردیا۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ریاض کا کنگ خالد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔ ایئرپورٹ 10 اکتوبر سے بند ہے۔ حکام کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث 750 پروازیں غیر فعال ہیں، جس سے فضائی آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب گلف ایئر نے 12 سے 17 اکتوبر تک ریاض آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں، پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملوں کے پیش نظر کیا گیا۔