مشہور کامیڈی اداکار کاشف خان کی صاحبزادی اور معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان ہمیشہ ہی سے تنقید کی زد میں رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر ربیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ربیکا خان کو اکثر ایک پرتعیش انداز میں سالگرہ منانے اور ساتھی ٹک ٹاکرز کی شادی کی تقریبات میں بھاری بھرکم ملبوسات کے سبب تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ گزشتہ روز ربیکا خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پراپنی خوبصورت آواز میں ایک نعت پڑھی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کی۔ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ربیکا خان کو ’ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی‘ نعت پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ربیکا خان کو دوپٹہ اوڑھنے کے اس طریقے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کو ربیکا کا اس انداز میں نعتیہ کلام پڑھنا مناسب نہیں لگا، ان کی اس پوسٹ کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ ردوعمل دیا۔ ایک صارف نے ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’معزرت لیکن نعت سے زیادہ گانے کی ایکٹنگ کر رہی‘۔ ایک صارف نے ان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حجاب میں ویڈیو بناتی تو زیادہ پیاری لگتی’۔ ایک اور صارف نے ربیکا خان کے اس انداز میں نعت پڑھنے کے انداز پرشدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بالوں کی چوٹی آگے نہ کرتی تو کیا چلا جاتا‘۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’شکر ہے کہ ایک دن کیلئے نیک ہوگئی‘۔ مشہور کامیڈی اداکار کاشف خان کی صاحبزادی ربیکا خان نہ صرف ٹک ٹاکر بلکہ پاکستان کی جانی مانی سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015