ویڈیو: اداکارہ سے لائیو بات کرنے پر مداح کی والدہ سے پٹائی

اداکار و سوشل میڈیا انفلوئینسر اکثر اوقات لائیو آکر اپنے مداحوں سے بات کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں کبھی کبھار عجیب صورت حال کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی اداکارہ اونیت کور کے ساتھ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی تھیں، کہ اس دوران انہیں ایک عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑگیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی ہیں، اور اس دوران ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لے لیتی ہیں، گفتگو کرنے کے بعد اونیت مداح کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں کہ اس دوران مداح کی والدہ غصے میں بھپری ہوئی اس کے پیچھے آجاتی ہیں اور فوراً ہی اس کی پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے بیٹے سے پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟ Kalesh during Avneet kaur’s Insta live b/w Son and Mom pic.twitter.com/m7SYZfC4Fg — Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) September 30, 2023 انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران یہ پورا منظر ویڈیو میں محفوظ ہوجاتا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔