اداکارہ فرح نادر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن میں کینسر کے تیسرے درجے کی تشخیص ہوئی ہے جس کا علاج تاحال جاری ہے۔ اداکارہ فرح نادر نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل وہ بیمار پڑ گئی تھیں، صحت سے متعلق متعدد ٹیسٹ کروانے پر اُن میں گردوں کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، کینسر کے تیسرے درجے تک پہنچ جانے کے سبب اُن کا غدود 5 سینٹی میٹر تک بڑھ چکا تھا۔ اداکارہ نے شو کے دوران اپنی صحت پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے بڑے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی والدہ کو کینسر سے متعلق بتایا اور پھر تین دن کے اندر اندر ان کا آپریشن ہو گیا تھا۔ شو کے دوران اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کی صحت سے متعلق پیچیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی اوپن سرجری کی گئی تھی اور اس دوران گردے سے غدود نکالے جانے کے علاوہ پھیپھڑوں کے قریب اور جسم کے دیگر حصوں میں بھی پائے جانے والے چھوٹے غدود کو بھی نکالا گیا تھا، یہ آپریشن تقریباً 10 گھنٹے کا تھا۔ اداکارہ فرح نادر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے کچھ عرصے بعد ان کی کیموتھراپی کی گئی، کیموتھراپی کے لیے اُنہوں نے اپنے بال چھوٹے کروائے تھے اور اُنہیں آپریشن سے زیادہ کیموتھراپی نے تکلیف دی۔ ’نیک اولاد اور اچھے رشتے دار خدا کی نعمت ہوتے ہیں‘ فرح نادر کا شو کے دوران بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اب وہ صحت یاب ہو رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اور اچھے رشتے دار خدا کی نعمت ہوتے ہیں، اگر خدا کی مرضی ہو اور اپنے اہل خانہ کا ساتھ ہو تو بندہ کینسر جیسی بیماری کو بھی شکست دے سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015