معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ گزشتہ سال سے میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر کو روک دیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے کہا کہ “میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور گزر رہی ہوں”۔ اداکارہ نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ تعالیٰ میرے لیے کوئی ایسا جیون ساتھی بھیج دے جس کے ساتھ میں اپنا دکھ اور خوشی بانٹ سکوں”۔ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کہا تھا کہ “ہر انسان اپنی زندگی میں ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں مجھے بھی ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن لوگوں نے یہ خبریں پھیلائیں کہ امریکا میں مجھے پاگل خانے بھجوایا جارہا ہے”۔ میرا نے کہا تھا کہ “معروف شخصیات سے متعلق اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پاگل خانے بھجوانے کی خبر جھوٹی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں”۔ یاد رہے کہ ماضی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا میں پاگل خانے بھجوا دیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015