بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں افغان شہری کی جانب سے سکیورٹی قافلے پر کیے گئے خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ آئی ایس پی آر ک مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے خود کش حملے میں دو معصوم شہری شہید ہوئے اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔