ویتنام میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم

ویتنام میں سمندری طوفان نورو نے تباہی مچادی۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نورو نے ویتنام کے وسطی علاقے کا رخ کیا۔ بدھ کی صبح دانانگ شہر میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان ٹکرایا تو بلند عمارتیں بھی لرز گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ویتنام میں 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہ طوفان ملکی تاریخ کا بدترین طوفان ہے۔
سیاحت کے لئے مشہور شہر ہوئی آن میں ہوائی دریا کا پانی کناروں سے باہر آنا شروع ہوگیا ہے۔
ویتنام کے آدھے سے زیادہ ہوائی اڈے منگل سے بند ہیں جبکہ کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند کردئیے گئے ہیں۔