ملکہ برطانیہ کی موت کی وجہ کیا تھی؟ سچ سامنے آگیا

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو ہوا تھا اور اب ان کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ملکہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 29 ستمبر کو جاری کیا گیا۔
96 سالہ ملکہ کا انتقال 8 ستمبر کو سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ کو بالمورال کیسل میں ہوا تھا جبکہ عوام کو اس بارے میں 3 گھنٹوں کے بعد آگاہ کیا گیا۔
نیشنل ریکارڈز آف اسکاٹ لینڈ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جس میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی وجہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ‘بڑھاپے’ کو قرار دیا گیا ہے۔