بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور بِگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کو جذباتی انداز میں الوداع کہہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ امیتابھ بچن کے مقبول ترین گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے 15ویں سیزن کی آخری قسط کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں امیتابھ بچن اپنے شو کے سامعین اور چاہنے والوں کو پُرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔ لیجنڈری اداکار اور شو کے میزبان نے کہا کہ “اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے نہ ہی کہنے کی ہمت ہوپاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے”۔ شو کے پرومو کے آخر میں امیتابھ بچن ہاتھ جوڑتے ہوئے آبدیدہ نظر آئے جبکہ شو کے سامعین بھی اداکار کے الوداعی پیغام پر اُداس تھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ “کون بنے گا کروڑ پتی” کے اگلے سال آنے والے 16ویں سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن ہی کریں گے یا پھر کوئی اور سیلیبریٹی۔ واضح رہے کہ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین گیم شو ہے جو گزشتہ 23 برس سے ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔ اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015