ویڈیو: خلیل الرحمٰن قمر کا ہمشکل سامنے آگیا

مداحوں نے سوشل میڈیا پر معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا ہمشکل ڈھونڈ لیا۔ خلیل الرحمٰن قمر ویسے تو اکثر ہی اپنے دوٹوک نظریے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن اس بار وہ اپنے ہمشکل کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محمد عرفان خیلجی نامی ایک صارف خلیل الرحمٰن قمر سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔        View this post on Instagram A post shared by M. AWAIS KHILJI (@khilji_youngboy) حال ہی میں محمد عرفان خیلجی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے محمد اویس خیلجی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور محمد عرفان خیلجی کو خلیل الرحمٰن قمر کا ہمشکل قرار دے دیا۔