بیرون ملک رشتے تلاش کرنے والے ہو جائیں ہوشیار۔ لڑکی بنی دلہا۔

(رپورٹ :سید طلعت شاہ)

آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کر کے شادی رچا کر بیرون ملک لے جا کر فروخت کرنے والی غیر ملکی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنا رکھی تھی لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلوا کر فروخت کردیتی ۔نرگس اس بار لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتار کروادیا۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی، شادی کرکےدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمد رمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنارکھی تھی اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ داماد لڑکا نہیں لڑکی ہے۔ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشدد کیا اورکئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کو محفوظ مقام پر منتقل کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں