تصاویر: نیلم منیر نے صحرا میں روایتی انداز سے حسن کے جلوے بکھیر دیئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل ہوگئیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ خوبرو اداکارہ نیلم منیر ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، انھوں نے اپنے صحرا میں گھومنے کی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔ ان تصاویر میں اداکارہ نیلم کو روایتی کالے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انھوں نے سر پر رومال بھی بندھا ہوا ہے۔ انھوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحرا میں گھومنا ایک عمدہ تجربہ تھا، میں نے شاندار وقت گزار، فطرت کو محسوس کرنے کا بہت اچھا موقع ملا۔ سبحان اللہ‘ واضح رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے شرکت کی تھی۔ فینز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بے شک موت برحق ہے، میں چاہتی ہوں میری نماز جنازہ بہت اچھی ہو۔ اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔