شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے اپنے دوسرے شوہر شعیب ملک کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔ 20 جنوری کو ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، اس بریکنگ نیوز نے سب کو حیران کردیا۔ ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، شعیب ملک اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز اسکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔ اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بھی بن گئے ہیں، قومی کرکٹ کی اس کامیابی پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے بھی خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace) واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔ دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کون ہو گا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا
- فوجی اڈے میں دھماکے سے 20 اہلکار ہلاک
- چار درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کے نئے دعوے نے ہلچل مچا دی
- پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- ٹی 20 ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے متعلق اہم پیشگوئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015