مقبول اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔ سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو چوما؟ زیادہ تر صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مغربی کلچر کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے ہی لوگ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے سجل علی سے ایک بار پھر شوہر کی غیر موجودگی کا سوال بھی کیا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔ سجل علی کی جانب سے سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ کیک کاٹنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آج چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
- آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے
- ٹانک: فورسز کا آپریشن، سیشن جج کے اغواء میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
- دیامر: تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، 20 مسافر جاں بحق
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015