جنت مرزا کی شادی سے متعلق افواہوں کی حقیقت کیا ہے؟

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی کی تقریبات کی فہرست شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک اسٹار نے انسٹااسٹوری میں شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست شیئر کی ہیں۔ جنت مرزا کی طرف سے انسٹااسٹوری میں شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔ فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے ۔ میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہو گی۔ پھر باری آتی ہے مایوں اور رسم حنا کی اور آخر میں بارات ہو گی۔ ٹک ٹاکر کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔ انٹرنیٹ صارفین متجسس ہیں کہ اگر جنت مرزا کی شادی ہو رہی ہے تو ان کے دولہا کون ہیں؟ تاہم یہ شادی کی فہرست جنت مرزا کی نہیں بلکہ ان کی بہن اور ٹک ٹاکر سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کی ہیں۔