شیزل شوکت نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کی دلچسپ کہانی سنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیزل شوکت نے اپنی شوبز انڈسٹری میں انٹری کی دلچسپ کہانی سنادی۔ شیزل شوکت نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فیملی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے والد افغانی ہیں جبکہ میری والدہ کشمیری ہیں تو کوئی بھی افغانی خاندان یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ان کی بیٹی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بنے بلکہ تقریباََ ہر خاندان میں ہی بیٹیوں کے لیے ایسے ہی خیالات پائے جاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں کبھی اداکاری کروں گی لیکن ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ایمن خان اور منال خان سے میری بہت اچھی دوستی ہے تو جب ان کی شادی ہونے والی تھی تو اس شادی کے لیے جو ڈانس پریکٹس تھی وہ میرے گھر پر کی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ یہ ڈانس پریکٹس 2 ہفتوں تک جاری رہی تھی تو اس دوران ایمن خان نے مجھ سے کہا کہ تم اچھی اداکارہ بن سکتی ہو تمہیں انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمانی چاہیے، ایمن خان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کے بعد میں شوبز انڈسٹری میں آئی۔