عام انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا میں سیاسی شخصیات کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق صوبے میں عام انتخابات کے تناظر میں 15 سیاسی شخصیات کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، اس حوالے سے سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے دھمکیاں ملنے والی شخصیات کی فہرست تیار کرلی ہے۔ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ ان کے علاوہ سابق صوبائی وزیر امتیاز قریشی اور سینیٹرہدایت اللہ بھی اس فہرست میں شامل۔ ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی امیرمقام کو بھی شدوں پسندوں نے دھمکیاں دی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پیرمصور شاہ اور شاہ محمد بھی ایسے افراد میں شامل ہیں، جنہیں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔جے یو آئی (ف) کےملک عدنان وزیر اور احسان اللہ کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر بختی افسر اور سینیٹر مولانا عبدالرشید کو بھی شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں۔ سیاسی شخصیات کو ملنے والی دھمکیوں سےمتعلق تمام اضلاع کی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع کی پولیس سیاسی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ویوو کا 200 میگا پکسل کیمرے والا فون متعارف
- اگر ابھی تک گوگل کروم کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے تو فوری طور پر کرلیں
- کون خوش نصیب بن گئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ؟
- نامور اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، شوبز انڈسٹری میں سوگ
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015