بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تھلاپتی وجے نے آج یعنی 2 فروری کو اپنی سیاسی پارٹی کے نام کا اعلان کیا، اُن کی سیاسی پارٹی کا نام تاملگا ویٹری کزگم (Tamilaga Vettri Kazhagam) ہے، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا جسے سُن کر مداح حیران ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تھلاپتی وجے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم ‘GOAT’ اور دوسری فلم جس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، ان دونوں فلموں کی ریلیز کے بعد مکمل طور پر سنیما کی دنیا کو چھوڑ دیں گے۔تامل اداکار نے کہا کہ وہ اب اپنی توجہ صرف اور صرف اپنے سیاسی کیریئر پر دیں گی جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار کا سیاست میں اپنی پارٹی بنانے کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ “سیاست میرے لیے ایک مقدس کام ہے، میں صرف سیاسی شہرت نہیں چاہتا بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بہترین سیاسی لیڈر بنوں جسے سے عوام کو بھی فائدہ ہو، میں اپنی دو فلمیں ریلیز کرنے کے بعد سینما کو چھوڑ دوں گا اور آگے کی زندگی تامل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں گزاروں گا”. واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وجے اپنے چیئریٹی اور فلاحی کاموں جیسے کھانوں کی مفت تقسیم، تعلیمی وظائف، لائبریریاں، شام کی فری ٹیوشن اور مفت قانونی مدد کی فراہمی کے باعث تامل ناڈو میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر اعظم سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
- شیر افضل مروت سے سخت سوال پوچھنے والے یوٹیوبر پر تھپڑوں کی بارش
- سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری
- اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے جنسی تعلق کی عدالت میں تصدیق کر دی
- میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے، محمد عامر کا بڑا بیان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015